کیا آپ درانتی (اسکائٹ) کے بارے میں جانتے ہیں

(اسکائٹ) درانتی زراعت میں استعمال ہونے والا قدیم اوزار ہے۔ یا یوں کہا جائے یہ ایک قسم کی ہاتھ درانتی ہے۔ آج کے جدید دور میں میں اس کی جگہ ٹریکٹر سر اور گھوڑوں نے لے لی ہے۔ لیکن پھر بھی ایشیا کے کئی ممالک میں اس کو استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کو گھاس اور فصل کاٹنے کے لئے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا تھا۔

اس کی مدد سے کسان کھڑے کھڑے اپنے اردگرد کے رقبے سے گھاس اور فصل کو کاٹ لیتا تھا۔ اس کے منہ کی جانب ایک تیز دھار بلیڈ اور مضبوطی سے پکڑنے کے لیے ایک لکڑی کا ڈنڈا لگا ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں اس کے مختلف نام ہیں اور اس کی مختلف اقسام ہیں جن کو کسان استعمال کرتے تھے۔ کسان اس اوزار کی مدد سے باآسانی 45 اور 180 کے زاویے پر گھاس اور فصل کی کٹائی کرسکتا تھا۔

اس اوزار کی مدد سے نہ صرف فصل کی کٹائی جلدی ہو جاتی تھی بلکہ زیادہ رقبے پر کٹائی کی جاسکتی تھی۔ نیچے دی گئی تصویر سے آپ باآسانی سمجھ سکتے ہیں کہ اس اوزار کو کیسے چلایا جاتا ہوگا۔ کسان اس کو اپنے دائیں جانب سے بائیں جانب گھماتا تھا اور ایک وسیع رقبے سے گھاس اور فصل کو کاٹ لیتا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.