مولچنگ شیٹ یا مولچنگ پیپر زراعت میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی ہے۔ نہ صرف یہ زراعت میں استعمال ہوتی ہے بلکہ کی گرین ہاؤس میں بھی اس کو استعمال میں لایا جاتا ہے۔ اس کے ذریعے سے بہت سے نقصانات سے آپ اپنی فصل کو بچا سکتے ہیں۔ اگر آپ مولچنگ شیٹ یا مولچنگ پیپراپنی فصل میں استعمال کرتے ہیں تو آپ اپنی فصل کو کو بڑے نقصان سے روک سکتے ہیں۔ اور آپ غیر ضروری گھاس کو بھی ختم کر سکتے ہیں بنا کیسی کیمیکل کے۔ یہ نہایت ہی سستے داموں میں پائی جاتی ہے۔
جس کو آپ اپنی زمین میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اور اپنی فصل کی کاشت کاری کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ یہ کالے رنگ میں اور سفید رنگ میں پائی جاتی ہے۔ مگر کالے رنگ میں یہ بہت زیادہ مقبول ہے۔ کالے رنگ کی وجہ سے اس کے فائدے بڑھ جاتے ہیں۔ اگر آپ کی کوئی ایسی فصل لگانی ہے جس کو زیادہ درجہ حرارت کی ضرورت ہو تو آپ اس مولچنگ شیٹ یا مولچنگ پیپر کی مدد سے درجہ حرارت کو کنٹرول رکھ سکتے ہیں۔ سردیوں میں اس کو ٹنل فارمنگ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
استعمال کرنے کا طریقہ
- اس کو استعمال کرنے کے لئے سب سے پہلے آپ اپنی زمین پہ ٹنل بنا لے
- پھر اس مولچنگ شیٹ یا مولچنگ پیپر کو زمین کے اوپر بچھا دیں
- پھر مولچنگ شیٹ یا مولچنگ پیپر میں ضرورت کے مطابق سوراخ کر لیں
- ان سوراخوں میں آپ اپنی فصل کی بوائی کرسکتے ہیں
منافع بخش نقطہ
- زمین سے جڑی بوٹیاں آؤگے نہیں دیتا
- گھاس کو مکمل طور پر ختم کر دیتا ہے
- زمین کو نرم اور توانا رکھتا ہے
- زمین میں درجہ حرارت بنائے رکھتا ہے
- فقیروں اور جانوروں سے فصل کو محفوظ رکھتا ہے
- فصل کی اچھی پیداوار میں کارگر ثابت ہوتا ہے