شدید سردیوں میں جانوروں کا خیال کیسے رکھا جائے؟

جانوروں کو بھرپور خوراک کھلائیں، بھوکے جانور کو سردی زیادہ لگتی ہے۔ بھینس کو گائے کی نسبت زیادہ سردی لگتی ہے۔ جانوروں کو 100 گرام گڑ دیں، بہتر ہے شام کو دیں یا ونڈے میں شیرہ مکس کریں۔ ہمیشہ تازہ پانی پلائیں، ٹھنڈا پانی جانور کے جسمانی درجہ حرارت کو کم کردیتا ہے اور زیادہ ٹھنڈا پانی بیمار کر سکتا ہے۔

	  گڑ دیں یا ونڈے میں شیرہ مکس کریں

جانور کو زیادہ گیلے فرش پر نہ رکھا جائے۔ گیلے جانور کو دن میں بھی سردی لگے گی اور زیادہ گندگی سے جانوروں کو ساڑو، میسٹائٹس حیوانے کی سوزش بھی ہوسکتی ہے۔ باڑے کی صفائی روزانہ کی جائے تاکہ زہریلی گیسیں کم مقدار میں پیدا ہوں۔ ٹھنڈی ہوا سے بچاؤ کے لیے باڑے کی چادریں زمین تک ہوں لیکن روشن دان چھت کے قریب ضرور ہوں تاکہ تازہ ہوا کا گزر ہوسکے اور ہوا جانور کو براہِ راست بھی نہ لگے۔

شدید سردی کے دنوں میں اضافی خرچ ضرور ہوگا لیکن یہ اضافی خرچ آپ کو نقصان سے بچائے گا۔ جب تک سردی شدید ہے کھل کی مقدار تھوڑی کم کردیں۔ کھل میں پروٹین ہوتی ہے اور سردی کے چارہ جات میں گرمیوں کے چارہ جات کی نسبت پروٹین زیادہ ہوتی ہے۔ کھل کی جگہ پر سردی کے دنوں میں ونڈا یا دانہ اناج کی مقدار تھوڑی بڑھا دیں۔

لوسن، برسیم وغیرہ زیادہ پروٹین والے چارہ جات استعمال کر رہے ہوں تو ونڈا میں کھل پروٹین 30-35 فیصد سے زیادہ نہ ہو۔ چھوٹے بچوں کو ٹھنڈے فرش سے بچائیں ہے۔ چھوٹے بچے اپنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں۔ جب جانور کا جسم اور پیٹ زیادہ ٹھنڈے فرش پر رہتا ہے تو نمونیا ہوسکتا ہے۔ چھوٹا بچہ اپنی جسم کی توانائی ٹھنڈے موسم میں اپنے آپ کو گرم رکھنے کے لیے زیادہ استعمال کرتا ہے اور کمزور ہوجاتا ہے۔ پرالی، گنے کا پھوک، مکئی، باجرے کے خشک ٹانڈے وغیرہ ان کے نیچے ضرور ڈالیں۔

بھوسے یا تنکے کا بستر

چھوٹے بچوں کو کم از کم 6 انچ موٹی تہہ پرالی کی بنا کر دیں۔ جانوروں میں سوئے(پیدائش) کا موسم بھی ہے، پیدائش کے کچھ دن بعد تک بڑے جانور کو بھی ٹھنڈے فرش سے بچائیں، پرالی وغیرہ نیچے ضرور ڈالیں۔

تحریر Ayesha Zahoor

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.